لیگی رکن اسمبلی کی گاڑی سے ٹکراکر 2 نوجوان جاں بحق ،ڈرائیور گرفتار ، مقدمہ درج

جمعہ 22 جولائی 2016 10:50

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء ) پولیس نے مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی کی گاڑی سے ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوانوں کی ہلاکت میں ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نوا ز کے ایم این اے عاصم نزیر کی گاڑی سے ٹکر کے نتیجے میں گزشتہ روز فیصل آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار نوید اور عثمان جاں بحق ہو گئے تھے تاہم اس وقت گاڑی میں عاصم نزید موجود نہیں تھے اور ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ آج نوید اور عثمان کے ورثاء کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔