ایران کے عازمین پاکستان کے راستے سعودی عرب نہیں جا رہے، این اے کمیٹی کو بریفنگ

پاکستان ایران کے حج کوٹے کے حصول کا خواہاں نہیں ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں سعودی حکام سے کوئی درخواست کی ہے کمیٹی کی حج ٹریننگ میں حصہ نہ لینے والے عازمین کو نہ بھیجنے ،منی میں ائیرکولر فراہمی کے چارجز کم کرنے اور سعودی عرب میں تعینات عملے کی جانب سے حجاج کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے کی سفارشات

جمعہ 22 جولائی 2016 10:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جولائی۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے برائے مذہبی امور کو بتایا گیا ہے کہ ایران کے عازمین پاکستان کے راستے سعودی عرب نہیں جا رہے ہیں ،پاکستان ایران کے حج کوٹے کے حصول کا خواہاں نہیں ہے اور نہ ہی اس سلسلے میں سعودی حکام سے کوئی درخواست کی ہے ،عازمین حج کیلئے سعودی عرب میں تمام انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں کمیٹی نے حج ٹریننگ میں حصہ نہ لینے والے عازمین کو نہ بھیجنے ،منی میں ائیرکولر فراہمی کے چارجز کم کرنے اور سعودی عرب میں تعینات عملے کی جانب سے حجاج کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے کی سفارشات کی ہیں کمیٹی کا اجلاس چیرمین حافظ عبدالکریم کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤ س میں منعقد ہوااس موقع پر کمیٹی کو بتایا گیا کہ حج کے انتظامات مکمل ہیں مدینہ اور مکہ مکرمہ میں رہائش گاہیں حاصل کی گئی ہیں پاکستان سے حج فلائٹس 4اگست س شروع ہونگی اور 5مئی تک جارہی رہیں گی پاکستان کے 52فیصد عازمین پہلے مدینہ جائیں گے جبکہ باقی جدہ ائیرپورٹ پر اتریں گے انہوں نے بتایاکہ حجا ج سے عرفات میں ائیرکولر کی فراہمی پر فی حاجی150ریال ادا کرنے ہونگے جس پر کمیٹی کے اراکین نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت زیادہ ہیں اس میں کمی کی کوشش کی جائے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہاکہ امسال تمام حاجیوں کو سعودی عرب کی جانب سے حفاظی بریسلیٹ پہنایا جائے گاجس میں حاجی کی تمام تر تفصیلات ہونگی اور گم ہونے کی صورت میں اس کی موجودگی والی جگہ کی نشاندھی بھی ہوگی انہوں نے بتایاکہ امسال حج ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے حج کے موقع پر 150ماسٹر ٹرینر حجاج کے ہمراہ ہونگے جس میں 50خواتین ٹرینر بھی شامل ہونگی انہوں نے بتایاکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت حج پر جانے والے حجاج کو سہولیا ت کی فراہمی کیلئے ایک خصوصی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے اگر کسی بھی کمپنی نے اپنے حجاج کو سہولیات فراہم نہ کی تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی انہوں نے بتایاکہ امسال حجاج کو پاکستانی کھانے فراہم کئے جائیں گے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قریب ترین رہائش گاہیں حاصل کی گئیں ہیں انہوں نے بتایاکہ خواتین عازمین کے لئے دو عبائیہ اپنے ساتھ لے جانا لازمی قراردیا گیا ہے کمیٹی کے رکن علی محمد خان نے کہاکہ سرکاری سطح پر حج کوٹے میں اضافہ کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام سستے ترین حج کی سعادت حاصل کرسکیں انہوں نے وزارت کے حکام سے دریافت کیا کہ پاکستان ہندوستان بنگلہ دیش اور افغانستان سے جانے والے عازمین کے حج اخراجات کا ڈالروں میں حساب دیا جائے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ کس ملک کے عازمین سے کم رقم وصول کی جا رہی ہے ،کمیٹی کی رکن شگفتہ جمانی نے کہاکہ خواتین کی تربیت بہت ضروری ہے انہیں باجماعت نماز کی ادائیگی کا طریقہ کار بتایا جائے جس پر وفاقی وزیر نے کہاکہ خواتین کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری سطح پر حج کوٹے میں اضافہ کیا گیا تھا اور 60فیصد سرکاری کوٹہ جبکہ پرائیویٹ حج کوٹہ 40فیصد کر دیا گیا تھا مگر پرائیویٹ حج آرگنائزر کی تنظیم سپریم کورٹ چلی گئی جس پر سپریم کورٹ نے سابقہ پالیسی کے تحت حج کوٹہ 50فیصد کرنے کا حکم دیدیا جس پر عمل کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ اس فیصلے کی تفصیلی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی ہے اس کے بعد ہم اس پر نظر ثانی کی اپیل دائرکریں گے کمیٹی کے چیرمین نے کہاک وزارت کمیٹی کے فیصلوں کو بائی پاس نہ کرے ہم سرکاری کوٹے میں اضافے کی حمایت کریں گے انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں وزارت کی جانب سے حجاج کیلئے کئے جانے والے انتظامات قابل تعریف ہیں اور یہ ا مید کی جا سکتی ہے کہ امسال حجاج کو مذید بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔