رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ ہونے پر تمام ونگز کو چھاپوں سے روک دیا گیا

جمعرات 21 جولائی 2016 10:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء)رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ ہونے سے سندھ بھر میں رینجرز کے تمام ونگز کو چھاپوں سے روک دیا گیا ہے ۔کراچی میں رینجرز کو اختیارات نہ مل سکے ، دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن بند کر دیا گیا ، رینجرز کے قیام کی مدت میں توسیع بھی نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

سندھ میں رینجرز کے اختیارات نے دلچسپ صورتحال اختیار کر لی، کراچی میں رینجرز کے قیام کی مدت ختم ہونے کے بعد گرفتاری اور چھاپے کی مدت گذر گئی، جبکہ رینجرز کے ملزمان کو نوے دن کی تحویل میں رکھنے کے اختیارات کی مدت پہلے ہی اختتام پذیر ہو چکی ہے۔

مدت کے آخری روز محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز کے چھاپوں، گرفتاریوں اور قیام کی مدت میں توسیع کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کی۔ تاہم وزیر اعلیٰ نے کوئی فیصلہ نہ کیا۔رینجرز کے اختیارات میں توسیع نہ ہونے سے سندھ بھر میں رینجرز کے تمام ونگز کو چھاپوں سے روک دیا گیا جبکہ رینجرز کو سندھ بھر میں اہم گرفتاریاں کرنی تھیں اور گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اہم کارروائیاں بھی شیڈول تھیں۔

متعلقہ عنوان :