بھارت کا ایٹمی عدم پھیلاوٴ کے معاہدے پر دستخط سے انکار

نیو کلیئرگروپ میں شمولیت پر چین نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط کرنے کی غیر منصفانہ شرط عائد کردی ہے،بھارتی وزیرخارجہ

جمعرات 21 جولائی 2016 10:42

نئی دلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء ) بھارتی وزیرخارجہ سشماسوراج کا کہنا ہے کہ بھارت ایٹمی عدم پھیلاوٴ ( این پی ٹی) کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ایوان زیریں(لوک سبھا) میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے اعتراف کیا کہ نیو کلیئرگروپ میں شمولیت پر چین نے این پی ٹی معاہدے پر دستخط کرنے کی غیر منصفانہ شرط عائد کردی ہے لیکن بھارت ایٹمی عدم پھیلاوٴ کے معاہدے پر دستخط نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا چین کے ساتھ اختلافات دور کرنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں اور ضروری نہیں کہ چین ہمیشہ این ایس جی میں بھارت کی شمولیت کی مخالفت کرے جب کہ این ایس جی کی رکنیت کیلیے بھارت نے ادھوری نہیں بلکہ بھرپور کوشش کی۔واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب مودی حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے این جی ایس میں عدم شمولیت پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :