بھارت نے کنٹرول لائن کے ساتھ 460 کلومیٹر کانٹے دار تار لگالی،زاہد حامد

فاٹا میں دہشت گردوں کی جانب سے 555 تعلیمی اداروں کو تباہ 491 جزوی طور پر نقصان پہنچایا گیا، علاقوں کی بحالی کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد 33 ممالک میں بغیر ویزے کے جا، چھ ممالک کے شہری پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں،یوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جوابات

جمعرات 21 جولائی 2016 10:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء) وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامدنے ایوان بالا کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا کہ بھارت نے کنٹرول لائن کے ساتھ 460 کلومیٹر کانٹے دار تار لگائی ہے جو کہ ایل او سی سے 500 میٹر کے فاصلے پر ہے آپریشن ضرب عضب کے بعد علاقوں کی بحالی کیلئے 100 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ گزشتہ دس سالوں کے دوران فاٹا میں دہشت گردوں کی جانب سے 555 تعلیمی اداروں کو مکمل طور پر تباہ کیا گیا جبکہ 491 جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں اے ڈی بی اور دیگر امدادی اداروں کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈز سے ان اداروں کی تعمیر بحالی کا کام جاری ہے پاکستانی سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد 33 ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں جبکہ چھ ممالک کے شہری پاکستان میں بغیرویزے کے داخل ہوسکتے ہیں بدھ کو وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے سینیٹر اعظم سواتی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وبھارت نے ایل او سی کے ساتھ 460 کلومیٹر پرکانٹے دار تار لگائی ہے جو کہ ایل او سی سے پانچ سو میٹر کے فاصلہ پر ہے سینیٹر اعظم سواتی نے استفسار کیا کہ پاکستانی سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کن ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکتے ہیں اس پر وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا کہ پاکستانی سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد 33 ممالک میں بغیر ویزے کے جاسکے ہیں ان میں ترکی‘ ناروے‘ سری لنکا‘ ایران‘ انڈونیشیاء ‘ آسٹریا‘ ڈنمارک چین ‘ ہانگ کانگ سمیت 24 دیگر ممالک میں انہوں نے مزید کہا کہ چھ ممالک کے لوگ بغیر ویزے کے پاکستان آسکے ہین ان میں آئس لینڈ‘ مالدیپ ‘ نیپال‘ ٹونگو‘ ویسٹرن صومالیہ شامل ہیں سینیٹر احمد حسن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران عبدالقادربلوچ نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں فوجی آپریشن کے دوران فاٹا میں دہشتگردوں کی جانب سے 555تعلیمی ادارو کو تباہ کیا گیا جبکہ491جزوی طور پر تباہ ہوئے حکومت نے ان علاقوں کی بحالی کے لئے 100ارب روپے بجٹ میں مختص کئے ہیں حکومت اے ڈی بی اور دیگر اداروں کی مالی مدد سے ان کی تعمیر کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

سینیٹر کلثوم پروین کے سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے وزارت داخلہ حکام نے بتایا کہ نادرا نے127ملین افراد کا اندراج کیا ہے جس میں106ملین بالغ اور 22ملین کم سن ہیں۔ نادرا کا اندراج بالغ آبادی کا 95فیصد ہے ۔ سینیٹر چوہدری تنویر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ گزشتہ 5سالوں کے دوران اسلام آباد کی حدود سے12036مشتبہ افراد سے 5023غیر قانونی ہتھیار برآمد کئے گئے اور اس سلسلے میں4414مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

انہوں نے سینیٹر فرحت اللہ بابر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نادرا ڈیٹا بیس کی ملک میں دوبارہ تصدیق کی شروعات سے لے کر اب تک کوئی ریکارڈ منسوخ نہیں کیا۔ تاہم 1420کیس بلاک کئے گئے ہی ں اور مزید تصدیق کے لئے ایجنسیوں کو بھی دیئے گئے ہیں۔ وزارت دفاع کے حکام نے تحریری طور پر بتایا کہ امریکہ کیس اتھ ایف 16کا سودا طے نہ پانے کے باعث پی اے ایف، رائل جارڈ مینن ایئر فورس کے ایف 16تھرڈ پارٹی ٹرانسفر(ٹی پی ٹی) کے ذریعے حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے مزید برآں پی اے ایف ایکس ڈیفنس آرٹیکلز (ای ڈی اے) ایف 16و دیگر یورپی ممالک سے حاصل کرنے کے ذرائع تلاش کر رہا ہے۔