بھارت مذاکرات یا ثالثی سے مسئلہ کشمیر فوری حل کرے،کشمیر کمیٹی

کمیٹی کی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی وحشیانہ فائرنگ اور غیر انسانی رویے کے نتیجے میں50سے زیادہ کشمیریوں کی ہلاکت کی مذمت کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے،وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھایا تاکہ اس کی جانب عالمی دنیا کی توجہ مبذول کروائی جاسکے،فضل الرحمان

جمعرات 21 جولائی 2016 10:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جولائی۔2016ء) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے کشمیر نے قرارداد کے ذریعے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ بھارت اپنی منفی اورتنگ نظری جیسی سوچ پر نظرثانی کرے اور پاکستان کے ساتھ ملکر مذاکرات یا ثالثی عمل کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر حل کرے۔ کمیٹی نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر فوج کی جانب سے وحشیانہ فائرنگ اور غیر انسانی رویے کے نتیجے میں50سے زیادہ کشمیریوں کی ہلاکت اور 100سے زائد زخمیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور بھارتی افواج کے ان ظالمانہ کارروائیوں کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس یوم سیاہ کے موقع پر پارلمینٹ ہاؤس میں چیئرمین کمیٹی مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا، کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی بھی بنا دی ہے جس کا کشمیر بارے مسائل بہتر طریقے سے اور جلد حل کرنا ہے، اجلاس میں آزادی کے تمام شہیدا بلخصوص برہان مظفر وانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اور کشمیریوں کو یقین دلایا گیا کہ مسئلہ کے حل تک کشمیریوں کی مکمل سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھی جائی گی، چیئرمین کمیٹی مولانا فضل الرحمان کے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی کوشش ہے کہ انسانی حقوق کی تمام تنظیموں کو بلایا جائے اور کشمیر بارے بتایا جائے کہ وہاں پر کیا مظالم ڈھائے جا رہے ہیں اور وہ اپنا کردار ادا کریں،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے بھی کشمیر بارے بہت مثبت اقدامات کئے ہیں اور اس وقت کے وزیراعظم کے اقوام متحدہ میں کشمیر کے مسئلے پر بات کرکے یہ اجاگر کیا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے اور موجودہ وزیراعظم نے بھی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھایا تاکہ اس کی جانب عالمی دنیا کی توجہ مبذول کروائی جاسکے، کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ کشمیر والے سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی انعقاد کیا جائے جس میں عالمی دنیا کو کشمریوں پر ہونے والے مظالم بارے آگاہ کیا جائے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ڈاکٹروں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ زخمی کشمیریوں کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اگر ان کو کوئی مسائل ہیں تو وہ زخمیوں کو پاکستان بھیج دیں یہاں ہم ان کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے، چیئرمین کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اجلاس تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کی غرض سے بھارتی افواج کے غیر انسانی ہتھکنڈے جس نے گزشتہ 69سالوں میں ایک لاکھ سے زائد کشمریوں کو بے گناہ شہید کئے جاتے عورتوں کی بے حرمتی نوجوانوں کی کمشدگی واقعات پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتا ہے، نئی تشکیل دی جانے والی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آئندہ دس روز میں بلایا جائے گا، کمیٹی اپنی سفارشات تجاویز مرتب کرینگی جس کے بعد آئندہ لاعمل طے کیا جائیگا۔