پاکستانی پہلوان بادشاہ خان کا بھارتی ریسلر کالی کو مقابلے کا چیلنج

2 ارب سے زائد لوگ اس میچ سے لطف اندوز ہوں گے، بادشاہ خان

بدھ 20 جولائی 2016 09:32

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جولائی۔2016ء)پاکستانی پہلوان بادشاہ خان نے بھارتی ریسلر کالی کو مقابلے کا چیلنج دے دیا ہے کہتے ہیں بھارتی ریسلر کالی سے مقابلہ کرکے نئی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں بادشاہ خان کا کہنا تھا کہ اگر یہ میچ ہوتا ہے تو 2 ارب سے زائد لوگ اس میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔ بادشاہ خان کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی ریسلنگ کے شوقین تھے۔

(جاری ہے)

اس لیے انہوں نے 11 سال کی عمر میں طے کر لیا تھا کہ وہ پہلے پاکستانی ریسلر بنیں گے۔ بادشاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جلد ڈبلیو ڈبلیو ای اور نیو جاپان پرو ریسلنگ رنگ میں پاکستانی پرچم لہرائیں گے۔ بادشاہ پہلوان نے اپنے امیچیور ریسلنگ کا آغاز اکتوبر 2010 میں کرتے ہوئے فرانس کی سب سے بڑی ریسلنگ فیڈریشن ریسلنگ سٹارز سے معاہدہ کیا اور 2012ء میں پرو ریسلر کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی اپنی شاندار پرفارمنس سے لاکھوں ریسلنگ شائقین کے دل جیت لیے

متعلقہ عنوان :