قندیل بلو چ قتل، مفتی عبد القوی کو تاحال شامل تفتیش کیا گیا ہے نہ ہی بلایا گیا ، ڈی آئی جی اظہر اکرم

بدھ 20 جولائی 2016 09:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جولائی۔2016ء)قندیل بلو چ قتل کے حوالے سے ڈی آئی جی اظہر اکرم نے بتایا کہ مفتی عبد القوی کو تاحال شامل تفتیش کیا گیا ہے نہ ہی انہیں بلایا گیا ہے ،میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا ہے ،یہ کہا ہے کہ ہر پہلو پر تفتیش کی جائے گی ،اگر مدعی چاہیں گے ،اور بیان دیں گے ،تو مفتی عبد القوی کا اس حوالے سے بیان ضرور ریکارڈ کیا جائے گا ،تا حال ملزم وسیم کا کہنا ہے کہ اس نے ہی قتل کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :