مالی میں فوجی چھاوٴنی پر جنگجووٴں کا قبضہ

بدھ 20 جولائی 2016 10:33

بماکو ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جولائی۔2016ء ) مالی میں جنگجووٴں نے ملک کے وسطی علاقے نمپالا میں واقع ایک فوجی چھاوٴنی پر قبضہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ ملکی فوج اس بیس کی بازیابی کے لیے آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جنگجووٴں کو پسپا کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی تاکہ اس چھاوٴنی کا قبضہ واپس لیا جا سکے۔