ممبئی میں بھی آزادی کے نعرے لگ گئے، دلت کمیونٹی کا علیحدہ وطن کا مطالبہ

بدھ 20 جولائی 2016 10:30

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جولائی۔2016ء ) بھارت میں مقیم اقلیتوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ دلت کمیونٹی نے مزید مظالم برداشت نہ کرنے کا اعلان کرتیے ہوئے ممبئی میں احتجاج کے دوران بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ہندووں کی جانب سے ہتک آمیز سلوک، انسانیت سوز مظالم اور دیگر کمیونٹیز کے مساوی حقوق نہ ملنے پر دلت کمیونٹی نے ممبئی ریلوے سٹیشن کے باہر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرے کے دوران دلتوں نے بھارت سے آزادی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :