چیف سیکرٹری پنجاب کاپالتوبلالاپتہ، لاہورپولیس کے لئے چیلنج

منگل 19 جولائی 2016 10:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء)چیف سیکرٹری پنجاب کاپالتوبلالاپتہ ہونے کے بعدلاہورپولیس کے لئے ایک چیلنج بناہواہے ،چیف سیکرٹری پنجاب زاہدسعیدکاقیمتی بلا13جولائی کولاپتہ ہواتھاتاہم ریس کورس تھانہ پولیس کوبتایاگیاکہ بلامبینہ طورپرچوری کیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوریس کورس شبیراعوان نے صوبے کے اعلیٰ ترین آفیسرکادل جیتنے کے لئے جانوروں کی فروخت والے علاقوں میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاربھی تعینات کررکھے ہیں اوراس کے علاوہ انہوں نے ایک ملتاجلتابلابرآمدکرکے چیف سیکرٹری پنجاب کوخوش کرنے کی کوشش کی ،البتہ ایس ایچ اوکوسخت ڈانٹ کاسامناکرناپڑا،تاہم ایس ایچ اوریس کورس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بہت جلدبلابازیاب کرالیں گے ۔

دوسری طرف لاہورمیں کمسن بچوں کے اغواء بھی معمول بنے ہوئے ہیں ،لیکن فی الحال چیف سیکرٹری کے بلے کی بازیابی سب سے اہم ہے

متعلقہ عنوان :