کراچی سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر صالح رحمانی سمیت 4 افرادہلاک ، 2پولیس اہلکار زخمی

منگل 19 جولائی 2016 10:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء)کراچی سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر صالح رحمانی سمیت 4ہلاک جبکہ 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سپرہائی وے کوئٹہ ٹاوٴن میں پیر کی شب مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر صالح رحمانی سمیت 4ملزمان ہلاک ہوگئے جبکہ 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ ٹاوٴن کے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے پولیس پر فائرنگ کردی گئی جوابی فائرنگ سے ملزم صالح رحمانی ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، جبکہ پولیس مقابلے کے بعد تین ملزمان مزید ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم کالعدم تنظیم کا کمانڈر صالح رحمانی ہے اور وہ نعیم بخاری کے لیے کام کرتا تھا جبکہ ہلاک ہونے والے 3دیگر صالح رحمانی کے گروپ میں شامل تھے تمام ملزمان دہشتگردی، اغواء اورقتل درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے،پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمدہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :