خیبرپختونخوااسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

منگل 19 جولائی 2016 10:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء)خیبرپختونخوااسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ صوبائی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں قرارداد کے ذریعے تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دی گئی تھی تاہم پارٹی سربراہ عمران خان کی جانب سے تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ سے متعلق پاس کردہ قرار داد پرناراضگی کا اظہار کیاتھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں مطالبہ پارٹی منشور کے مطابق نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف صوبے میں زیادہ سے زیادہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کرنے کے لئے کو شش کر رہی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی سربراہ کی جانب سے دورہ پشاور کے موقع پربھی وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں بھی برہمی کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی سربراہ کی جانب سے خفگی کے اظہار کے بعد صوبائی حکومت نے ممکنہ طور پر تنخواہوں اور مراعات پر اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔