شمالی کوریا جلد ایک اور میزائل تجربہ کر سکتا ہے ، جنوبی کوریا

منگل 19 جولائی 2016 10:51

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء) جنوبی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا ایک اور میزائل تجربے کی تیاری کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتحادی وزرارت کے ترجمان جیونگ جون می نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ شمالی کوریا بہت جلد ایک اور مزید تجربہ کرنے والا ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور بیانگ یانگ کی اشتعال انگیزیوں کا موثر جواب دینے کے لئے ہر وقت چوکس ہیں ۔