قازقستان، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ایک فوجی ہلاک،متعدد زخمی

منگل 19 جولائی 2016 10:50

الماتے (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء) قازقستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی زخمی ہوگئے ہیں ، غیر ملکی خبر رساد ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ مسلح افراد کے ایک گروپ نے الماتے کے جنوبی شہر کی گلیوں میں پیدل چلنے والے افراد پر فائرنگ کی، جسکا نشانہ موقع پر موجود سیکورٹی اہلکار بن گئے، اور ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :