تھائی لینڈ پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ کررہا ہے جس سے دونوں ملکوں کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا،سفیر سوچرٹ ینگ سائنگ

منگل 19 جولائی 2016 10:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19جولائی۔2016ء) پاکستان میں تھائی لینڈ کے سفیر مسٹر سوچرٹ ینگ سائنگ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ پاکستان کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ کرنے جارہا ہے جس سے دونوں ملکوں کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ پر چیمبر کے عہدیداران اور بزنس کمیونٹی کے لوگوں سے ایک ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ کے سفیر مسٹر سوچرٹ نے کہا کہ تھائی لینڈ کی پانچ بڑی کمپنیاں پاکستان میں پہلے ہی سرمایہ کاری کررہی ہیں جبکہ مزید سرمایہ کاری پاور انرجی سیمنٹ ہی فوڈ سیکٹر اور کاسمیٹکس کے شعبوں میں کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسیان کانفرنس جو تھائی لینڈ میں منعقد ہو گی کی تاریخ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ تھائی سفیر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران کو تھائی لینڈ کا دوہ کرنے کی دعوت دی۔

اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران نے تھائی سفیر کو مزید ان شعبوں بارے آگاہ کیا جن میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے عہدیداران نے بعض شعبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کی بھی ترغیب دی۔ اور کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس سمیت پنجاب حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری سے بھرپور تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :