لاہور میں شدید بارشیں، مکانات کی چھتیں گرنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

ٹرانسارمرز جلنے اور فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب، سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 18 جولائی 2016 10:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جولائی۔2016ء)شدید بارشوں کے باعث لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جب کہ مختلف علاقوں میں مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ رات لاہور میں ہونے والی شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور سڑکیں تالابوں کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ ٹرانسفارمرز جلنے اور فیڈر ٹرپ ہونے سے گلبرگ جیسے پوش علاقے سمیت کئی علاقوں میں رات سے ہی بجلی غائب ہے۔

لاہور کے علاقے بند روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، جاں بحق اور زخمی بچوں کی عمریں 4 سے 10 سال کے درمیان ہیں، مصطفی ٹاوٴن میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے جب کہ شمع اچھرہ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ادھر موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں آئندہ تین روز بھی بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں گزشتہ رات ہونے والی تیز بارش کے بعد موسم سہانا ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی، وسطی، جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی میں مطلع جزوی اور مکمل طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :