ترکی میں ناکام بغاوت کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کو زیربحث لانا مناسب رویہ نہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

اس وقت پاک فوج اپنی پوری توانائیوں کے ساتھ ضرب عضب جیسے قومی فریضے کی انجام دہی میں مصروف ہے، شہباز شریف

پیر 18 جولائی 2016 10:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جولائی۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترکی میں ناکام بغاوت کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کو زیربحث لانا مناسب رویہ نہیں۔ آج یہاں ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاک فوج اپنی پوری توانائیوں کے ساتھ ضرب عضب جیسے قومی فریضے کی انجام دہی میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک مکمل پیشہ ورانہ فورس کے طور پاک فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف آج دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے۔

چنانچہ اس موقع پر تمام سیاسی اورغیر سیاسی حلقوں کو پاک فوج کے حوالے سے کسی بھی طرح کی غیرذمہ دارانہ رائے زنی سے گریز کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فوج سمیت تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔