تر بیتی مشقو ں کا جھا نسہ دے کر حکومت کا تختہ الٹانے کے لئے لے جا یا گیا ،گرفتار ترک فوجی اہلکار

جب عوام نے ٹینکوں پر چڑھنا شروع کیا تب تمام کارروائی کا مقصد سمجھ میں آیا، دوران تفتیش انکشاف

پیر 18 جولائی 2016 10:56

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18جولائی۔2016ء) ترکی میں فوجی بغاوت کے دوران گرفتار ہونے والے فوجی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کا تختہ الٹنے کی کارروائی کو فوج کی تربیتی مشق سمجھ کر اس میں حصہ لیا تھا۔

(جاری ہے)

روسی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے فوجی اہلکاروں نے دوران تفتیش اس بات کا انکشاف کیا کہ انہیں اس بات کسی صورت اندازہ نہیں تھا کہ یہ تمام کارروائی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے کی جارہی ہے، وہ سمجھے تھے کہ یہ سب فوجی تربیتی مشق کا حصہ ہے تاہم جب عوام نے ٹینکوں پر چڑھنا شروع کیا تب انہیں تمام کارروائی کا مقصد سمجھ میں آیا۔

واضح رہے کہ ترکی میں فوج کے ایک باغی گروپ نے اقتدار پر قبضے کی کوشش کی جسے ترک صدر کی اپیل پر عوام، پولیس اور جمہوریت پسند فوج نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا جب کہ بغاوت کے دوران 104 پولیس اہلکاروں سمیت 265 افراد ہلاک اور 1500 سے زائد زخمی ہوئے۔