سکیورٹی گارڈ ہلاکت کیس ، شیخ روحیل اصغر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

عدالت نے فریقین کو صلح کے لیے وقت دے دیا

اتوار 17 جولائی 2016 11:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جولائی۔2016ء) سکیورٹی گارڈ ہلاکت کیس میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی، عدالت نے فریقین کو صلح کے لیے وقت دے دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم شیخ روحیل اصغر اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ ہمایوں دلاور کی عدالت میں پیش ہوئے، ملزم شیخ روحیل اصغر نے کلمہ بھر کر بیان دیتے ہوئے کہا بوقت حادثہ گاڑی میں موجود نہیں تھا،پیشی پر آتے وقت بھی تین ڈرائیور ساتھ ہوتے ہیں میں گاڑی نہیں چلاتا،عدالت نے شیخ روحیل اصغر سے مخاطب ہوئے ہوئے کہا کہ وہ صلح کر لیں تاکہ مدعیہ کے بچوں کا ازالہ تو ممکن نہیں مگر کچھ بن جائے، عدالت نے فریقین کو صلح کے لیے وقت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی، کوہسار پولیس نے سیکیورٹی گارڈ راز محمد کو کچلنے پر رکن قومی اسمبلی اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔