ملتان ،بہاوٴالدین زکریایونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ طالبعلم عاطف حمیدکا ساتھی کے ہمراہ گینگ ریپ

اتوار 17 جولائی 2016 11:26

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جولائی۔2016ء)تھانہ بہاوٴالدین زکریاکے علاقے احمدآبادکے قریب بہاوٴالدین زکریایونیورسٹی کی طالبہ شمائلہ اشفاق کے ساتھ بہاوٴالدین زکریامیں زیرتعلیم بی فارمیسی کے طالبعلم عاطف حمیدکی اپنی ساتھی شان عاصم کے ہمراہ گینگ ریپ ،ملزمان گزشتہ نوماہ کے زائدعرصہ سے طالبہ کی فحش ویڈیوبناکربلیک میل کررہے تھے کہ ہفتہ کی شام طالبہ نے تنگ آکراپنے کزن بلاکرایک ملزم عاطف حمیدکوموقع پرپولیس بلاکرگرفتارکرادیاجبکہ پولیس تھانہ بہاوٴالدین زکریاملتان دوسرے ملزم شان عاصم جوسابق نائب ناظم ڈاکٹراخترکابیٹاہے اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں طالبہ کے بیان کے مطابق شمائلہ اشفاق مظفرگڑھ کی رہائشی ہے اوراس کے باپ کی کریانے کی دکان ہے جبکہ اس کی دیگرچھ بہنیں بھی ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے ملازمت کاجھانسہ دیکراپنے ساتھی شان کے ہمراہ باڑہ مارکیٹ کے ایک ہوٹل میں پہلی دفعہ زیادتی کانشانہ بنایااوراس کی فحش ویڈیوبنائی بعدازاں اس نے طالبہ کوبلیک میل کرنے کیلئے اس کودھمکیاں بھی دیتارہااوراس سے دوبارہ زیادتی کرتے رہے ،جس سے تنگ آکرطالبہ نے آج اپنے کزن کے ہمراہ پولیس کوبلواکرموقع پرگرفتارکروادیا،ملزم نے خودکویونیورسٹی میں فارمیسی کالیکچرربھی بتایااورملتان میں ایک مشہورمیڈیکل کالج کواپنے باپ کے نام سے منسوب کیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف زیردفعہ 376ت پ اور509،501اور506کے تحت مقدمہ درج کیاجارہاہے ،ملزم پولیس کی حراست میں ہے جس کوکل ریمانڈکیلئے عدالت میں پیش کیاجائیگاجبکہ ملزم کے قبضے سے طالبہ کی فحش ویڈیوکے دوموبائل فون اورمیموری کارڈقبضہ میں لیکرتحقیقات شروع کردی ہیں ،پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کاایک گروہ ہے جودیگرطالبات کوبھی اسی طرح جھانسہ دیکرورغلاتاہے

متعلقہ عنوان :