افغانستان ، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو درجن سے زائد طالبان ہلاک متعدد زخمی

اتوار 17 جولائی 2016 11:43

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17جولائی۔2016ء) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں دو درجن سے زائد طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ بدخشاں کے حکومتی ترجمان ناویدفروتان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ضلع راجستھان میں 16 طالبان جبکہ دارائم میں آٹھ ہلاک ہو گئے تاہم ان کا کہنا تھا کہ جھڑپوں میں کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔