کراچی ، مقامی عدالت نے فیصل آبادکے فہدحسیب کورہاکردیا

لڑکی کے ہمراہ پکڑے جانے والے نوجوان کولڑکی کے بیان کے بعد رہاکردیاگیا

ہفتہ 16 جولائی 2016 11:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جولائی۔2016ء)کراچی کی مقامی عدالت نے فیصل آبادکے فہدحسیب کورہاکردیا۔کراچی کی لڑکی کے ہمراہ پکڑے جانے والے نوجوان فہدکولڑکی کے بیان کے بعد رہاکردیاگیا،فہداور مذکورہ لڑکی کے درمیان سوشل میڈیاپردوستی ہوئی تھی دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرنے کافیصلہ کیا،فہدفیصل آبادسے لڑکی کولینے کراچی آیااور لڑکی کو لے کر فیصل آباد کے لیے روانہ ہوا تو لڑکی کے تایا نے پولیس کو اطلاع دی اورپولیس نے لڑکے اور لڑکی کوتھانے منتقل کیاگیااس موقع پرلڑکی نے گھروالوں کے ساتھ جانے کاکہاجس پراسے جانے کی اجازت دیدی گئی تاہم فہدکولڑکی کے والدکی درخواست پر مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے فہدکوعدالت میں پیش کیا،تفتیشی افسرنے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ لڑکی نے بیان دیاکہ فہدحسیب کے خلاف اسکے والدنے غلط بنیادپردرج کرایااور وہ اپنی والدہ کے ساتھ جاناچاہتی ہے ۔عدالت نے تفتیشی افسرکی رپورٹ منظورکرلی اور فہدکورہاکردیا۔

متعلقہ عنوان :