میاں بیوی کی لڑائیاں، بچوں کا کیا قصور،عدالت کا ایکشن

ایف ایٹ کچہری میں متاثرہ بچوں کی والدین سے ملاقات کیلئے خوبصورت کمرہ تعمیر کروادیا گیا

ہفتہ 16 جولائی 2016 11:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جولائی۔2016ء) میاں بیوی کی لڑائیاں ‘ بچوں کا کیا قصور ‘ عدالت نے ایکشن لیتے ہوئے ایف ایٹ کچہری میں متاثرہ بچوں کی والدین سے ملاقات کیلئے خوبصورت کمرہ تعمیر کروادیا ہے۔ پورے پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا یہ واحد کمرہ ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد کامران بشارت مفتی نے فیملی مقدمات سے متاثرہ بچوں کو والدین سے ملوانے کیلئے کمرے کی دلکش تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ اے سی اور واٹر ڈسپنسر بھی لگوا دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے اسبات کا عزم کیا کہ آئندہ ایسے اقدامات میں بار ایسوسی ایشن اپنا بھرپور حصہ لے گی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کمرے کے سامنے بہت جلد اک اور مخصوص کمرہ تعمیر کروایا جائے گا جہاں علیحدگی پسند میاں بیوی کو صلح کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :