القاعدہ اور جنوبی ایشیا میں اسکے اتحادی گروپ ابھی بھی سنگین خطرہ ہیں، امریکہ

دہشتگرد گروپ واشنگٹن کو بڑے حملوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں، نکولس راسموسین

ہفتہ 16 جولائی 2016 11:27

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جولائی۔2016ء) امریکہ نے کہا ہے کہ القاعدہ اور جنوبی ایشیاء میں اسکے اتحادی خصوصاً مقامی نیٹ ورک اور طالبان واشنگٹن کے لئے مسلسل خطرہ بن چکے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹریٹ آفس کے انسداد دہشتگردی سنٹر کے ڈائریکٹر نکولس راسموسین نے کانگریس کی سماعتی کمیٹی کو بتایا کہ القاعدہ اور جنوبی ایشیاء م یں اسکے اتحادی خطے میں امریکی مفادات کے لئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جنوبی ایشیا میں القاعدہ کے اثر و رسوخ کو ختم جبکہ انکی بھرتی ، تربیت اور محفوظ ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا ہے۔تاہم اسکا یہ مطلب نہیں ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں یا مشرقی افغانستان میں القاعدہ سے خطرہ مکمل ٹل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ خطے میں القاعدہ اور اسکے اتحادی ابھی بھی حملوں کے لئے لوگوں کو راغب کر رہے ہیں اور یہ گروپ اب دوبارہ امریکہ پر بڑے پیمانے کے حملوں کے لئے مضبوط ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :