افغانستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ، 62طالبان ہلاک متعدد زخمی

ہفتہ 16 جولائی 2016 11:26

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جولائی۔2016ء) افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کے دوران 62طالبان کو ہلاک کرنے اور متعدد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے طمابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلتیا ، وردک، غزنی اور دیگر صوبوں میں افغان سکیورٹی فورسز نے آپریشن کلین اپ کیا جسکے نتیجے میں62مسلح جنگجو ہلاک، 28زخمی اور دو کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے گرفتار کئے جانیوالے طالبان کی نشاندہی پر بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :