انتخابی مواد کا تحفظ،الیکشن کمیشن کی ڈویژن کی سطح پر سٹوریج روم بنانے کی منصوبہ بندی

یکم اگست سے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کیا جائے پولنگ سٹیشنوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا، الیکشن کمیشن عملے کی تربیت بھی شروع کی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ

ہفتہ 16 جولائی 2016 11:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16جولائی۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی مواد کو محفوظ رکھنے کیلئے ڈویژن کی سطح پر سٹوریج روم بنانے کی منصوبہ بندی کرلی ہے‘ یکم اگست سے انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شروع کیا جائے گا‘ پولنگ سٹیشنوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ جبکہ الیکشن کمیشن کے عملے کی تربیت بھی شروع کی جائے گی۔

جمعہ کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سیکرٹری کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبائی الیکسن کمشنر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام شیڈول کے مطابق یکم اگست سے شروع کردیا جاےء گا اس سلسلے میں تمام صوبائی الیکشن کمشنر کو ہدایات کی گئی انتہائی فہرستوں پر نطر ثانی کی مہم کے دوران تمام انتظامات مکمل کریں اور اس سلسلے مین عوامی آگاہی مہم کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ووٹر ایجوکیشن مہم کا آغاز بھی جلد کردیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو بطور ووٹر رجسٹرڈ کرنے پر مائل کیا جاسکے اور اس مہم میں الیکشن کمیشن کے ساتھ محکمہ تعلیم ‘ منصوبہ بندی اور ضلعی انتظامیہ کی بھی بھرپور معاونت ہوگی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 2013 میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشنوں کی بھی چھان بین شروع کی جائے گی اور الیکشن کمیشن یک افسران تمام پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کریں گے اور تمام پولنگ سٹیشنوں کے جی آئی ایس نظام سے منسلک ہونے اور عوام کی پہنچ میں ہونے کو یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام پولنگ سٹیشن کے گراؤنڈ فلور پر بنانے کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ معذور اور بیمار ووٹرز کو پولنگ سٹیشن تک رسائی ہوسکے اسی طرح انتخابی مواد کو محفوظ رکھنے کیلئے ڈویژن کی سطح پر اقدامات کئے جائیں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے افسران کو تربیت دینے کا پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے جس کے تہت پہلے بیج کے افسران کی ٹریننگ اگست میں شروع کی جائے گی۔