سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ میں صوبائی وزیر داخلہ انور سیال کے بھائی نے رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف درخواست دائر کردی

اہلکاروں پر ہراساں کیے جانے کاالزام

جمعہ 15 جولائی 2016 10:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء)سندھ ہائی کورٹ کے لاڑکانہ بینچ میں صوبائی وزیر داخلہ انور سیال کے بھائی طارق سیال اور اسد کھرل نے رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف درخواست دائر کردی ہے جس میں اہلکاروں پر ہراساں کیے جانے کاالزام لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

طارق سیال اور اسد کھرل نے سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینج میں دائر درخواست میں ڈی آئی جی،ایس ایس پی،کمانڈنگ آفیسررینجرز ،ڈپٹی ڈائرایکٹرآئی بی،ڈپٹی ڈائریکٹرنیب سکھر ،باقرانی اورمارکیٹ تھانوں کے انچارجزپر ہراساں کیے جانے کے الزام لگائے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ لاڑ کانہ بنچ نے فریقین سے28جولائی تک وضاحت طلب کرلی ہے۔دوروز قبل اسد کھرل کو اہم شخصیت کا فرنٹ مین ہونے اور اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کے تحت حساس ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کیاتھا۔صوبائی وزیر کے بھائی اور ان کے حامیوں نے اسد کھرل کو مقامی پولیس کی مدد سے چھڑا کر فرار کرادیا تھا

متعلقہ عنوان :