مری ، ایوبیہ میں چیئر لفٹ خراب ہونے سے بچوں عورتوں سمیت 100سے زائد سیاح 4 گھنٹے تک جنگل میں پھنسے رہے

جمعہ 15 جولائی 2016 10:14

مری(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء)مری کے معروف سیاحتی مرکزی ایوبیہ میں چیئر لفٹ خراب ہونے سے بچوں عورتوں سمیت 100سے زائد سیاح 4 گھنٹے تک جنگل میں پھنسے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کومری کے معروف سیاحتی مرکزی ایوبیہ میں چیئر لفٹ خراب ہونے سے بچوں عورتوں سمیت 100سے زائد سیاح 4 گھنٹے تک جنگل میں پھنسے رہے ۔چیئر لفٹ گزشتہ شب 7بجے کے قریب ویل خراب ہونے کی وجہ سے رک گئی جس کی وجہ سے بچوں اور عورتوں سمیت 100سے زائد سیاح پھنسے رہے ،بعد ازاں چار گھنٹے بعد امدادی کاروائیوں کے بعد چیئر لفٹ کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :