شہباز شریف کبھی نواز شریف کو ہٹا کر وزیراعظم نہیں بنے گا،تہمینہ درانی

پانامہ لیکس کوئی سازش نہیں یہ عالمی سطح پر ثابت شدہ حقائق ہیں،نواز شریف کو احتساب سے ڈرنا نہیں چاہیے،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 15 جولائی 2016 10:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ہونا چاہیے انہیں احتساب سے ڈرنا نہیں چاہیے ، شہباز شریف کبھی بھی اپنے بھائی نواز شریف کو ہٹا کر وزیراعظم نہیں بنے گا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کوئی سازش نہیں تھا یہ عالمی سطح پر ثابت شدہ حقائق ہیں پانامہ لیکس سکینڈل سامنے آتے ہی آئس لینڈ کے وزیراعظم مستعفی ہوگئے وزیراعظم نواز شریف سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں کہ شہباز شریف کا کاروبار کتنا ہے شہباز شریف کا لندن میں کوئی فلیٹ نہیں جبکہ نواز شریف کا لندن میں فلیٹ ہے احتساب صرف وزیراعظم کا نہیں سب کا ہونا چاہیے جمہوریت کانام احتساب ہے جمہوریت کا نام آئین کو محفوظ کرانا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے ملک میں دو پارٹی سسٹم کو قائم کیا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ازخود سٹیٹس کو کے خلاف ہے وہ پنجاب کی ترقی کیلئے جتنی محنت سے کام کرتا ہے شاہد کسی نے کیا ہو شہباز شریف اپنے بھائی کی خواہشات کیخلاف کام نہیں کرے گا وہ ان کا انتہائی وفادار ہے وہ اپنے بھائی کو ہٹا کر وزیراعظم کبھی بھی نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عبدالستار ایدھی کے علاوہ کوئی لیڈر نہیں ہے وہ صرف سوشل ورکر ہی نہیں بلکہ انہوں نے انسانیت کی فلاسفی کو چھوڑ کر چلے گئے