ڈونلڈ ٹرمپ کی دماغی حالت درست کرنے کیلئے گرین ٹی کا تحفہ

بھارت کی چائے بنانے والی ایک کمپنی نے ریاست آسام کی مشہور گرین ٹی کے 6 ہزار بیگز ٹرمپ کو بھیج دیئے

جمعہ 15 جولائی 2016 10:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء) بھارت کی چائے بنانے والی ایک کمپنی نے ریاست آسام کی مشہور گرین ٹی کے 6 ہزار بیگز، امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ریبپلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اس پیغام کے ساتھ بھیجے ہیں کہ ’خود کو راہ راست پر لانے اور پاک صاف کرنے میں ابھی بہت دیر نہیں ہوئی۔‘ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ٹی بیگز کے ساتھ اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مسٹر ٹرمپ، آپ کو ہندوستان سے نمستے، ہم آپ کو بہت ساری قدرتی گرین ٹی بھیج رہے ہیں جو آپ کے جسم میں موجود نقصان دہ ذرات سے لڑ کر آپ کے دماغ و جسم کو پاک صاف کرنے میں مدد کرے گی، جبکہ یہ لوگوں کو اسمارٹ بنانے کے لیے بھی کارآمد ہے۔

‘کولکتہ کی کمپنی کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’مسٹر ٹرمپ، آپ برائے مہربانی اپنی خاطر، امریکا کی خاطر اور پوری دنیا کی خاطر اس چائے کو پیجیئے، کیونکہ خود کو راہ راست پر لانے اور پاک صاف کرنے میں ابھی بہت دیر نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

‘کمپنی کی جانب سے 6 ہزار ٹی بیگز پر مشتمل یہ کھیپ نیو یارک ٹرمپ ٹاورز کے پتے پر بھیجی گئی ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ سے پوری دنیا پریشان ہے، ہم انہیں روک تو نہیں سکتے لیکن تبدیل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجے گئے ان ٹی بیگز کی قیمت، جو چار سالوں کے لیے کافی ہیں، کمپنی کی جانب سے منظر عام پر نہیں لائی گئی۔کمپنی کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اس گرین ٹی سے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے آپ کو بدلنے میں مدد ملے گی، جس کے نتیجے میں امریکا اور پوری دنیا کو فائدہ ہوگا

متعلقہ عنوان :