ہنگری مہاجرین کے ساتھ ‘سفاکانہ اور پرتشدد سلوک‘کر رہا ہے، ہیومن رائٹس واچ

جمعہ 15 جولائی 2016 10:34

بداپسٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء)ہیومن رائٹس واچ نے ہنگری کی طرف سے مہاجرین کے خلاف ’پرتشدد اور سفاکانہ سلوک‘ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کی اس عالمی تنظیم کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہنگری کی پولیس اور فوج مہاجرین کو زبردستی ملک بدر کرنے سے قبل مارتی پیٹتی بھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سربیا سے ہنگری داخل ہونے والے بہت سے مہاجرین کو پرتشدد واقعات کا سامنا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ملک سے بے دخل کرتے ہوئے ہنگری حکومت ان مہاجرین کے پناہ کے دعووٴں کو بھی نظر انداز کر دیتی ہے، جو مہاجرین کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔