بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ظفر محل غیر قانونی تعمیرات کی زد میں، حکومت خاموش

جمعہ 15 جولائی 2016 10:32

نیو دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء) بھارت کے دارالحکومت دہلی کے علاقے مہرولی میں ظفر محل غیر قانونی تعمیرات کی زد میں ہے، مغل بادشاہ اکبر ثانی نے قطب مینار کے قریب اس عمارت کو 18ویں صدی میں تعمیر کروایا تھا، یہ عمارت آخر مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی آرام گاہ ہوا کرتی تھی، اس عمارت پر لوگوں نے غیر قانونی قبضے شروع کر دیئے ہیں، یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، لوگ یہاں جوا کھیلتے ہیں، حکومت اسے محفوظ بنانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔

متعلقہ عنوان :