امریکی فوجی معلومات چین منتقل کرنے کے الزام میں چینی شہری کو 46 ماہ قید کی سزا

جمعہ 15 جولائی 2016 10:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء) امریکہ میں ایک چینی شہری کو امریکی دفاعی کنٹریکٹرز کے کمپیوٹرز سے معلومات چرانے اور انہیں چین منتقل کرنے کی سازش کے جرم میں 46 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

(جاری ہے)

چینی شہری سوبن نے اعتراف کیا تھا کہ اس نے چین میں موجود دو ہیکرز سے مل کر اکتوبر 2008ء سے مارچ 2014ء کے درمیان امریکی فوجی معلومات چین کو فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :