دنیا بھر کے ممالک میں اسلحے کی ایک دوڑ جاری

روس نے ایٹم بم چلانے کا ایسا طریقہ دریافت کرلیا کہ جان کر امریکہ سمیت پوری مغربی دنیا کی نیندیں گئیں

جمعہ 15 جولائی 2016 10:31

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15جولائی۔2016ء) دنیا بھر کے ممالک میں اسلحے کی ایک دوڑ جاری ہے اور ہر ملک دوسرے سے بڑھ کر جدید ہتھیار بنانے کی جدوجہد کر رہا ہے۔ اب روس نے ایٹم بم چلانے کا ایسا خطرناک طریقہ دریافت کر لیا ہے کہ جان کر امریکہ سمیت پوری مغربی دنیا کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ روسی ہائپرسونک سٹیلتھ نیوکلیئر بمبار طیارے کا نیا ماڈل ہے جو خلاء سے ایٹم بم گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس بمبار طیارے کو PAK-Daکا نام دیا گیا ہے جو 2020ء تک اڑان بھرنی شروع کر دے گا۔ اس کی رفتار اس قدر زیادہ ہے کہ یہ دنیا کے کسی بھی کونے میں محض 2گھنٹے میں پہنچ سکتا ہے۔اس کی رفتار آواز کی رفتار سے 25گنا زیادہ ہے۔تیسری عالمی جنگ کا خطرہ سنگین ہو گیا، مغربی ممالک کو جواب دینے کیلئے روسی صدر نے خطرناک ترین ہتھیار جگہ جگہ سرحد پر لگا دیا، ایٹمی میزائل بھی تیار!رپورٹ کے مطابق روسی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ ”اس طیارے کا انجن پہلے ہی ٹیسٹ کیا جا چکا ہے اور اس کی آزمائش کامیاب رہی ہے۔

(جاری ہے)

طیارے کی مکمل تیاری میں مزید 6سال لگیں گے اور پھر یہ روسی فوجی بیڑے میں شامل کر دیا جائے گا۔“ توقع کی جا رہی ہے کہ اس طیارے کا آزمائش شدہ انجن انٹرنیشنل ملٹری ٹیکنالوجی فورم ”آرمی 2016“میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ یہ نمائش 6سے11ستمبر تک ماسکو میں ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :