پاک انگلینڈ سیریز تنازعات کی بجائے کرکٹ کے نام پر یاد رکھی جائے ، الیسٹر کک

جمعرات 14 جولائی 2016 11:55

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء) انگلینڈ کے کپتان الیسٹرکک کا کہنا ہے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز تنازعات کے بجائے کرکٹ کے نام پر یاد رکھی جائے گی۔الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ 'میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ میچ فکسرز کو کھیلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے لیکن محمد عامر کو سزا سنائی گئی اور انھوں نے سزامکمل کی اس لیے انھیں واپسی کی اجازت دی گئی'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'مجھے امید ہے کہ ہم کرکٹ پر توجہ دے سکیں،میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح دونوں ٹیموں نے متحدہ عرب امارات میں کھیلا تھا وہ جوش ہم دونوں ٹیموں میں ماضی کے مقابلے میں مختلف تھا اور مجھے امید ہے کہ ہم اس کو جاری رکھ سکیں'۔انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے فاسٹ باوٴلرجیمزاینڈرسن کو انجری کے باعث آرام دیا ہے اور ان کی جگہ نوٹنگھم شائر کے جیک بیل کو ٹیسٹ میں ڈیبو کا موقع دیا ہے۔

(جاری ہے)

انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ 'بدقسمتی سے جمی ایندڑسن باہر ہوگئے ہیں لیکن جیک کے لیے بڑا موقع ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'ان (جیک) کا کاوٴنٹی کے لیے گزشتہ سیزن شاندار رہا ہے اور اچھے باوٴلر نظر آرہے ہیں اور اچھی رفتار کے ساتھ وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں'۔واضح رہے جیمز اینڈرسن حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران کندھے کی انجری کے شکار ہو کر کرکٹ سے باہر ہوگئے تھے تاہم وہ نیٹ پر باولنگ کر رہے ہیں۔

کک کا کہنا تھا کہ 'وہ مکمل رفتار کے ساتھ باوٴلنگ نہیں کررہے ہیں اور میرے خیال میں انجری کے ساتھ پانچ روزہ میچ میں شامل کرنا خطرناک ہوگا'۔ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز نے فیصلہ کیا کہ اس کے بعد تین اور میچ ہیں اور وہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ تک فٹ ہوجائیں گے دوسری جانب پاکستان نے لارڈز میں دودہائیاں گزرنے کے باوجود کوئی میچ نہیں جیتا۔

متعلقہ عنوان :