بھارتی سپریم کورٹ نے ارونا چل پردیش کی حکومت بحال کردی

جمعرات 14 جولائی 2016 11:11

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء)بھارتی سپریم کورٹ نے ریاست اروناچل پردیش کی کانگریسی حکومت کو بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت کے مطابق ریاستی گورنر کی طرف سے حکومت کو معزول کرنے کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی تھا۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ کی طرف سے یہ فیصلہ پانچ رکنی آئینی بنچ نے متفقہ طور پر سنایا اور کہا کہ اروناچل پردیش میں 15 دسمبر سن 2015 کی پوزیشن بحال کی جائے۔ اْس وقت ریاست میں کانگریس کی حکومت تھی اور نبام توکی وزیر اعلیٰ تھے۔ اس ریاست میں اْس وقت سیاسی بحران پیدا ہو گیا تھا، جب ساٹھ رکنی اسمبلی میں حکمراں کانگریس کے سینتالیس میں سے اکیس ممبران نے وزیر اعلیٰ کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :