ڈیوڈ کیمرون کا نئی وزیر اعظم کو یورپی یونین کے نزدیک رہنے کا مشورہ

جمعرات 14 جولائی 2016 11:10

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء)مستعفی ہونے والے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے نئی وزیراعظم تھیریسا مے کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یورپی یونین کو چھوڑنے کے لیے بات چیت کے دوران بھی برطانیہ کو یورپی یونین کے قریب رکھیں۔

(جاری ہے)

برطانوی پارلیمان سے اپنے الوداعی خطاب میں کیمرون نے تھیریسا مے کی مذاکرات کاری کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا نئی وزیر اعظم کو مشورہ یہ ہے کہ وہ برطانیہ کو تجارتی، تعاون اور سکیورٹی مفادات کے لیے ہر ممکن حد تک یورپی یونین کے قریب رکھیں۔

ڈیوڈ کیمرون نے 23 جون کو ہونے والے ریفرنڈم میں بریگزٹ کے فیصلے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ ان کی جگہ سابق وزیر داخلہ تھیریسا مے نے آج وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :