انڈونیشیا کے ٹانگوں اور بازوٴں سے محروم باہمت لڑکے نے دنیا کو حیران کردیا

انڈونیشیا کا 11 سالہ معذور لڑکا اپنے دانتوں میں پین پھنسا کر لکھنے اور پڑھنے کا کام بھی کرسکتا ہے

جمعرات 14 جولائی 2016 11:10

جکارتا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء) انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والا لڑکا پیدائشی طور پر ٹانگوں اور بازووٴں سے مکمل طور پر محروم ہے لیکن اپنی ہمت سے اس نے دنیا کو حیران کردیا ہے۔11 سالہ لڑکا خود کو مصروف اور مسرور رکھنے لیے اپنی ٹھوڑی سے ویڈیو گیم کا کنٹرول پیڈ چلاتا ہے اور اسے کئی گیمز پر مہارت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

لڑکے کی والدہ کے مطابق وہ باقاعدگی سے اسکول جاتا ہے اور روزانہ ویڈیو گیمز کھیلتا ہے، وہ اپنے دانتوں میں قلم پکڑ کر لکھنے کی کوشش بھی کرتا ہے اور اب اسے تحریر پر مہارت ہوتی جارہی ہے۔

وہ دوسری جماعت میں ہونے کے باوجود بھی چوتھی جماعت کی ریاضی کے مسائل حل کرسکتا ہے اور اس صلاحیت پر اساتذہ بھی حیران ہیں۔نہانے، کھانے اور کپڑے پہننے کے لیے یہ بچہ اپنے والدین کا محتاج ہے لیکن حال ہی میں اس نے اپنے منہ سے ٹافی کھول کر اسے کھانا سیکھ لیا ہے۔ اس پرعزم لڑکے کو دینِ اسلام سے خصوصی لگاوٴ ہے اور اس کی اسلامی معلومات قابلِ رشک ہیں۔

متعلقہ عنوان :