شام کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ترک وزیراعظم

جمعرات 14 جولائی 2016 11:08

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء) ترکی کے وزیراعظم بن علی ملیدرم نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔ سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں ترک وزیراعظم نے کہا کہ عراق اور شام میں استحکام دشہتگردی روکنے کی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترکی کو خطہ میں سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہوگا، ہمارا سب سے بڑا مقصد شام، عراق، بحیرہ روم اور بحیرہ اسود کے ارد گرد واقع تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کا قیام ہے، ہم نے روس اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کئے، مجھے یقین ہے کہ ہم شام کے ساتھ بھی تعلقات بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :