برطانیہ کی نئی وزیراعظم ٹریسامے سے تعمیری مذاکرات کیلئے تیار ہیں، روس

جمعرات 14 جولائی 2016 11:08

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14جولائی۔2016ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کی نئی وزیراعظم ٹریسامے سے تعمیری مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریسامے کے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے ساتھ کریملن نے بیان جاری کیا کہ روسی صدر پیوٹن علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر برطانیہ کی وزیراعظم سے تعمیری اور بامقصد مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔