نیپرا نے حکومتی دباوٴ کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

نندی پور کیلئے 23 ارب کی اضافی لاگت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

بدھ 13 جولائی 2016 10:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء) نندی پور پراجیکٹ سفید ہاتھی بن چکا ہے۔ نیپرا نے حکومت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ نندی پور پراجیکٹ کی لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مزید 23 ارب روپے کی فراہمی کی درخوست سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ہے۔نپرا نے اضافی لاگت کی پہلی درخواست مسترد کی لیکن پھر حکومتی دباوٴ کام کر گیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ اور پانی و بجلی حکام چیئرمین نیپرا کے پاس جا پہنچے اور انہیں رام کر کے ہی اٹھے۔

نندی پور کی اضافی لاگت ٹیرف میں 4 روپے فی یونٹ اضافہ کر کے عوام سے وصول کی جائے گی۔2008ء میں شروع ہونے والے نندی پور منصوبے کی مجموعی لاگت 23 ارب سے بڑھ کر 83 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ 425 میگا واٹ کے اس منصوبے سے اس وقت صرف 80 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور وہ بھی مہنگی ترین۔

متعلقہ عنوان :