عمران خان 9ستمبرکے بعدشادی کریں تو زیادہ بہترہوگا،سامعہ خان

تیسری شادی عمران خان کے لئے نیک شگون ثابت ہوگی،معروف پامسٹ کا بیان

بدھ 13 جولائی 2016 10:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء)معروف دست شناس سامعہ خان نے کہاہے کہ عمران خان اگر9ستمبرکے بعدشادی کریں توان کے لئے زیادہ بہترہوگا۔عمران خان کی تیسری شادی ان کے لئے نیک شگون ثابت ہوگی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمیڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں عمران خان اورریحام خان کی شادی اس لئے ناکام ہوئی کہ دونوں کے ستارے آپس میں متصادم تھے ،دوسری طرف عمران خان کی روحانی پیربشریٰ نے تحریک انصاف کے سربراہ کوانتباہ کیاتھاکہ اگرشادی نہ کی تووہ وزارت عظمیٰ تک نہیں پہنچ پائیں گے اس کے بعدعمران خان نے تیسری بارشادی کرنے کافیصلہ کیا

متعلقہ عنوان :