عمران خان ایک دفعہ بات کرلیں سب کچھ چھوڑ دوں گی،قندیل بلوچ

کئی بار جان ہتھیلی پر رکھ کر جلسہ میں گئی پھر بھی عمران کو احساس نہیں،تیسری شادی کی خبر پر ماڈل آبادہ ہوگئیں

بدھ 13 جولائی 2016 10:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء) ماڈل قندیل بلوچ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیا پر چلنے پر والی تیسری شادی کی خبر سن کر آبدیدہ ہوگئیں،انہوں نے کہا ہے کہ میں جان ہتھیلی پر رکھ کر عمران خان کے جلسے میں گئی تھی کہ اگر عمران خان مجھ سے بات کریں تو میں سب چھوڑ دوں گی، مجھے خوشی ہے عمران خان ابھی تک شادی نہیں کی، منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ نے کہا کہ میں عمران خان کیلئے سب کچھ چھوڑ نے کیلئے تیار ہوں،، عمران خان ایک دفعہ مجھ سے بیٹھ کر بات تو کریں میں کئی بار اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر انکے جلسے میں گئی ہوں، لیکن وہ مجھ سے رابطہ بھی نہیں کرتے، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قندیل بلوچ نے مفتی عبدالقوی کے ساتھ ملاقات کی تصویر یں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں کافی مقبولیت ملی

متعلقہ عنوان :