بینرزلگاناخطرے کی بات ہے ،حکومت کیلئے اگلے 2سے 3ماہ خطرناک ہیں،جاویدہاشمی

اسلام آبادانتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کوبتائیں کہ بینرزکس نے لگائے بینرزلگناخطرے کی بات ہے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 13 جولائی 2016 10:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء)سینئرسیاستدان جاویدہاشمی نے کہاہے کہ بینرزلگاناخطرے کی بات ہے ،حکومت کیلئے اگلے دوسے تین ماہ خطرناک ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کوبتاناہوگاکہ بینرزکس نے لگائے ہیں انتظامیہ کواس طرح کی کارروائیوں کونظراندازکرناخطرے کی بات ہے ۔انہوں نے کہاکہ بینرزلگانے سے کوئی نہیں آتاجس نے آناہوتاہے آجاتاہے ۔انتظامیہ کوایسے لوگوں کی نشاندہی کرناہوگی ۔اسلام آبادانتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کوبتائیں کہ بینرزکس نے لگائے بینرزلگناخطرے کی بات ہے