وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کورعایتی اشیاء ے خورد ونوش کی فراہمی کیلئے جولائی میں بھی سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ

آٹا ،چینی ،دالیں گھی اور تیل سمیت 50کے قریب اشیاء پر مارکیٹ کے مقابلے میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی

بدھ 13 جولائی 2016 10:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء) وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کورعایتی اشیائے خورد ونوش فراہم کرنے کیلئے ماہ جولائی میں بھی سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،یوٹیلٹی سٹوروں پر آٹا ،چینی ،دالیں گھی اور تیل سمیت 50کے قریب اشیاء پر مارکیٹ کے مقابلے میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی ،ماہ رمضان میں حکومتی سبسڈی کی وجہ سے کارپوریشن نے 15ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ سیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت صنعت و تجارت کے ذرائع کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورد ونوش فراہم کرنے کیلئے رعایت کا سلسلہ ماہ جولائی میں بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں آئندہ چند روز میں باقاعدہ اعلان کیا جائے گاذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ماہ صیام میں کارپوریشن کو آٹا چینی ،دالوں تیل اور گھی سمیت22اشیاء خورد ونوش پر 1ارب75کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی تھی اور پورے مہینے کے دوران سٹوروں پر عوام کو تمام رعایتی اشیاء کی فراہمی جاری رہی ذرائع کے مطابق ماہ صیام کے دوران یوٹیلیٹی سٹوروں پر عوام کو اشیاء خورد ونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے وزارت صنعت و پیداوار میں خصوصی شکایتی مرکز قائم کیا گیا تھا جو صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کرتے تھے جس کیوجہ سے شکایات بہت کم رہیں ذرائع کے مطابق سٹوروں پر سفید چنے کی قلت کی شکایت کی بھی تحقیقات کی گئی جس پر معلوم ہوا کہ مقامی دکاندار مارکیٹ سے 60/70روپے فی کلو کم پر دستیاب سفید چنا گاہک کے روپ میں سٹور وں سے حاصل کرکے اپنی دکانوں میں فروخت کرتے رہے جس کیوجہ سے اس کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ذرائع کے مطابق حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سبسڈی کا سلسلہ ماہ جولائی میں بھی دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ چند روز میں اس کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :