ہیگ میں قائم ثالثی عدالت نے بحیرہ جنوبی چین پر چین کے دعوؤں کو مسترد کر دیا، فلپائن کے حق میں فیصلہ

بدھ 13 جولائی 2016 10:45

ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء) ہیگ میں قائم ثالثی عدات نے بحیرہ جنوبی چین میں سمندری حدود کے تنازعہ کا فیصلہ سنا دیا اور ان سمندری علاقوں پر چین کے دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ فلپائن نے 2013ء میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کا موقف تھا کہ چین کا خطہ کے پورے سمندر پر دعویٰ بین الاقوامی قانون کے خلاف ہے، اس خطہ میں ویتنام، ملائیشیا اور دیگر ممالک بھی سمندر میں تیل، گیس نکالنے اور مچھلی کے شکار کا حق رکھتے ہیں۔ چین نے عدالتی کارروائی میں احتجاجاً شرکت نہیں کی تھی، اس نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔

متعلقہ عنوان :