اٹلی کی دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 20 افراد ہلاک، 50 زخمی

بدھ 13 جولائی 2016 10:45

روم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء) اٹلی کے جنوبی علاقے میں دو مسافر ٹرینوں کی ٹکر کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ تباہ شدہ بوگیوں سے زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

(جاری ہے)

ریلوے پولیس کمانڈر نے کہا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی یہ تعداد حتمی نہیں، جب دونوں ٹرینوں کی بوگیوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کر دیا جائے گا تو اصل صورتحال سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں کسی ایک ٹریک کی غلطی ہے تاہم اس کی وجوہات جاننے بعد عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :