ملک کو دیوالیہ قرار دینے والوں پنڈتوں کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، اسحاق ڈار

پاکستان کی معاشی ترقی کو دنیا تسلیم کر رہی ہے، معیشت پر سیات نہیں ہونی چاہیے مستقبل میں بھی معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہے گا، ایف بی آر میں تقریب سے خطاب

بدھ 13 جولائی 2016 10:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ قرار دینے والوں پنڈتوں کی پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، پاکستان کی معاشی ترقی کو دنیا تسلیم کر رہی ہے، معیشت پر سیات نہیں ہونی چاہیے، مستقبل میں بھی معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہے گا، ایف بی آر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ایف بی آر کو پر قسم کے دباؤ سے آزاد کر دیا ہے، ہم نے معاشی ترقی کے لیے سخت فیصلے کیے اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اگر نیت اچھی اور کوشش ہو تو تمام اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ 3سال میں ٹیکس محاصل میں60فیصد اضافہ ہوا پہلی بار ایف بی آر کے اہداف پر نظرثانی نہیں کی گئی، انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کر رہی ہے، 3سال میں بجٹ خسارہ 8.8 سے کم ہوکر 4.5 پر لے آئے ہیں حکومت کوششوں سے شرح نمو میں بھی اضافہ ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں ملکی کرنسی مستحکم ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ مالیاتی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اورملک کو دیوالیہ قرار دینے والے پنڈتوں کی پشی گوئیاں غلط ثابت ہوئی ہیں،ہمارا عزم ہے کہ قوم کی ایک ایک پائی امانت کے طور پر خرچ کریں گے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے معاشی اصلاحات کا عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ قرضہ اگر ترقیاتی مقاصد کے لیے استعمال ہو تو کوئی حرج نہیں ترقی کے لیے محاصل میں اضافہ ضروری ہے، زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی کیلئے مثبت اقدامات کیے گئے ہیں، معیشت پر سیات نہیں ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ 2018ء تک ملک سے اندھیروں کا خاتمہ کر دی گے، پاکستان کا مستقبل روشن ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :