تحریک انصاف کا عمران خان کی شادی کی غلط خبر دینے والے چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ

بدھ 13 جولائی 2016 10:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13جولائی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین عمران خان کی شادی کی غلط خبر دینے والے چینلز کے خلاف پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیمرا سے غیر ذمہ دارانہ مواد اور غلط معلومات نشر کرنے والے چینلز کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیر تصدیق حقائق کے خلاف معلومات نشر کرنا انتہائی قابل مذمت اور زرد صحافت کی علامت ہے۔

پیمرا قوانین اور ضابطہ اخلاق کسی بھی فرد کی تکریم پر سمجھوتے کی اجازت نہیں دیتے۔ تحریک انصاف نے چیئرمین کی وضاحت کے باوجود پیمرا کی جانب سے گھنٹوں جاری رہنے والی نشریات میں عدم مداخلت کا معاملہ بھی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینلز اور پمرا کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر بھی غور کیا گیا ہے